کتنے خوش نصیب تھے یہ لوگ ابوبکر خوش نصیب تھے جو اس آیت کے مصداق بنےـدوزخ سے بچالیا جائےگا وہ جو بہت تقوی والا ہے، اور اپنے مال کی زکاٰ دیتاہےـ عمر(رضی اللہ)خوش نصیب ہیں کہ انہیں حدیث میں بشارت دی گئ ـ میں جنت میں ایک سفید قصر دیکھا اور پوچھا کہ یہ کس کا محل ہے۔ مجھ سے کہا گیا عمر بن الخطاب کا ہے،عثمان (رضی اللہ عنہ)خوش نصیب تھے کہ ان کے لئے دعا کی گئ ـ اے اللہ عثمان کے لئے پرانے سب گناہ معاف کردے، علی (رضی اللہ عنہ)خوش نصیب تھے کہ فرمایاـ یہ ایسے آدمی ہیں جو اللہ اور اسکے رسول سے پیار کرتا ہے اور اللہ و رسول اس سے محبت کرتے ہیں ـ سعد بن معاذ(رضی اللہ عنہ) خوش نصیب تھے کہ فرمایا ـ ان کے لئے رحمان کا عرش بھی جھوم اٹھا،عبد اللہ بن عمرو الانصاری(رضی اللہ عنہ)کے بارے میں کہا کہ اللہ تعلی نے ان سے آمنے سامنے بغیر ترجمان کے گفتگو کی۔ حنظلہ(رضی اللہ عنہ)کے بارے میں فرمایا:ـرحمان کے ملائکہ نے ان کو غسل دیا