Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2019

تعلیمی زوال نے دیا ارتداد کا پتہ

مجیب الرحمن   جھارکھنڈ  تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے امیر ہو یا غریب شاہ ہو یا گدا بادی ہو یا شہری ہر ایک کو اس کی ضرورت ہے تعلیم کے بغیر زندگی اندھیری ہے جسمیں نہ روشنی ہے اور نہ ہی کوٸ لذت تعلیم کے بغیر انسان ترقی نہیں کرسکتا اس کی ترقیوں کا راز اسی پر منحصر ہے تعلیم ہی سے انسانوں اور حیوانوں کے مابین  فرق معلوم ہوتا ہے اس کے بغیر گویا کہ دونوں یکساں ہیں  اسی تعلیم کے آگے ترقیوں نے گھٹنے ٹیک دۓ حتی کہ چاند تاروں کو بھی رشک آنے لگا اسی تعلیم نے وقت کے بڑے بڑے سوپر پاور طاقتوں کو زیر کیا اور ایوان باطل میں زلزلہ بپا کردیا قرآن پاک میں تعلیم کے سلسلہ میں باربار تاکید آٸ ہے  سب  سے پہلی وحی جو آ پ ﷺ پر نازل ہوٸ وہ بھی تعلیم کی اہمیت و افادیت پر دال ہے زبان رسالت نے بھی اس کی طرف توجہ دلاٸ اور یہاں تک فرمادیا کہ اتنا علم کا سیکھنا جس سے کہ انسان اچھی بری حلال و حرام کی تمیز کر لے لازم و ضروی ہے آج موجودہ نٸ نسل کا جو المیہ ہے وہ یہی کہ تعلیم سے اسے بوریت محسوس ہوتی ہے  علم کے نام سنتے ہی وہ گھوڑے کی طرح بدکتنے لگتی ہے دنیا کی تمام ...

شاٸستہ پروین کے آنسو “

شاٸستہ پروین کے آنسو  “ مجیب الرحمن   جھارکھنڈ رابطہ 7061674542 کہتے ہیں کہ گھر کو کتنوں ہی سجا لیا جاے رنگ برنگ کی قالینیں بچھالی جاٸیں طرح طرح کے قمقمے لگا لۓ جاٸیں زیب و زینت کی ساری حدیں پار کر لی جاٸیں مگر جس گھر میں بیٹی نہ ہو اس گھر کی ساری رعناٸیاں وزیباٸیاں ماند پڑ جاتی ہیں ساری خوشیاں پلید ہو جاتی ہیں یہ حقیقت ہے کہ بیٹی کے بغیر گھر خوشی سے محروم رہتا ہے صرف خوشی ہی نہیں بلکہ رحمتوں و برکتوں سے بھی محروم ہوتا ہے بیٹی ہر موڑ پر گھر کیلۓ زینت ہوتی ہے خصوصا تہواروں میں تو یہ منظر قابل دید ہوتاہے جب بیٹی خود کو سنوارتی ہے اورپھر پورا گھر کا صحن چمک اٹھتا ہے یہ منظر دیکھ کر والدین کی  خوشی الگ ہوتی ہے بھاٸیوں کا بھی چہرہ کھل اٹھتا ہے اورپھر ایک مرحلہ وہ آتا ہے جب گھر کی زینت اپنے گھر کو چھوڑ کر دوسرے گھر میں چلی جاتی ہے اور اس گھر کی خوشیوں میں اضافہ کرتی ہے دراصل وہی اس کا اصلی گھر ہوتا ہے جہاں اس کو ایک نٸ زندگی کا آغاز کرنا ہوتا ہے ایک اجنبی سے وہ منسلک ہو جاتی ہے جواسکا جیون ساتھی ہوتا ہے وہ خود کو اس کے حوالہ کردیتی ہے ، اب جبکہ وہ والدین کے گھر س...