تقلید کی شرعی حیثیت افادات: شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی جمع و ترتیب: محمد ارمغان ارمان (فرقہٴ غیر مقلدین جو ”عمل بالحدیث“ کے دعوے دار اور ”اہلِ حدیث“ کے نام سے موسوم ہیں؛ مگر عملاً بہت سی صحیح احادیث کا انکار کرتے ہیں۔ تقلید کو شرک و حرام کہتے ہیں؛جبکہ خود اپنی جماعت کے نام نہاد علماء اور اُردو تراجمِ کتب کی تقلید کرتے نظر آتے ہیں۔ اپنے آپ کو ”سلفی“ کہلاتے ہیں؛ مگر اُمت کے اکابرو اسلاف یعنی ائمہٴ مجتہدین، فقہا، علماء، صوفیاء اور صالحین (حتیٰ کہ صحابہٴ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) کی بے ادبی و گستاخی اور توہین و تذلیل کرتے ہوئے بھی نہیں شرماتے۔ عوام الناس کی سادہ لوحی و کم علمی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ”قرآن و حدیث“ کے نام پر اپنے آزاد مشرب و موقف کو رائج و عام کر رہے ہیں، اور لوگوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ صرف اہلِ حدیث ہی راہِ حق پر ہیں، اس کے بر خلاف اہل السنة والجماعة یعنی ائمہٴ اربعہ اور ان کے مقلدین گمراہ اور ...